مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے پاکستان پرالزام لگایا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا انفرا اسٹرکچر اب بھی کام کر رہا ہے۔ ہندوستانی فوج کے سربراہ نے کہا ہےکہ پاکستانی فوج کشمیر کے بارے میں پرانے موقف پر قائم ہے۔ جنرل وی کے سنگھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک اب بھی پہلے کی طرح سرگرم ہے اور سرحد پار دہشت گردوں کے 34 کیمپ قائم ہیں جن میں سے آٹھ میں تربیتی مراکز بھی قائم ہیں۔ہندوستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پانچ سے چھ سو دہشت گرد بدستور فعال ہیں جن میں تقریبأنصف غیر ملکی ہیں۔جنرل سنگھ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان آرمی کشمیر کے پرانے ایجنڈے پر قائم ہے اور علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہی ہے۔
ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے پاکستان پرالزام لگایا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا انفرا اسٹرکچر اب بھی کام کر رہا ہے۔
News ID 1109724
آپ کا تبصرہ